غیبت کی سزا
sulemansubhani نے Tuesday، 8 June 2021 کو شائع کیا.
حدیثِ معراج
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں شب ِمعراج میں ایسی قوم پر گزرا جو اپنے چہرے اور سینے چھیلتے تھے۔ میں نے کہا یہ کون ہیں ؟ بلبل سِدرہ نے کہایہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے اور ان کی عزت و آبرو پر حملہ کرتے تھے۔ (روح البیان)
میرے پیارے آقاﷺ کے پیارے دیوانو! غیبت کی سزا کتنی سخت ترین ہے کہ قیامت کے دن اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ہی چہرے اور سینے چھیلتے ہوں گے کیوں اسلئے کہ جب وہ کسی کی غیبت کئے ہوں گے تو اس شخص کورسوا اور اس کے دل کو زخمی کیا ہوگا اس لئے قیامت کے دن غیبت کرنے والے کے چہرے اور سینے کو چھیلنے کی سزا دی جائے گی تاکہ اسے اس کی تکلیف کا احساس ہو۔ اللہ عزوجل ہم سب کو اپنے حبیب ا کے صدقہ وطفیل غیبت سے بچائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِ وَ التَّسْلِیْمِ
ٹیگز:-
غیبت , مولانا شاکر نوری صاحب , مولانا محمد شاکر نوری رضوی , مولانا شاکر نوری , مولانا محمد شاکر نوری , محمد شاکر نوری , علامہ شاکر نوری , شاکر نوری