أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَدۡ قَالَهَا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ ۞

ترجمہ:

بیشک اس سے پہلے بھی لوگوں نے یہ بات کہی تھی سو ان کی کمائی ان کے کسی کام نہیں آئی

الزمر : ٥٠ میں فرمایا : ” بیشک اس سے پہلے بھی لوگوں نے یہ بات کہی تھی سو ان کی کمائی ان کے کسی کام نہیں آئی “

اس سے مراد پچھلی امتیں ہیں یا اس سے مراد قارون ہے، اس نے بھی اپنے خزانوں کے متعلق یہ کہا تھا کہ :

قال انما اوتیتہ علی علم عندی۔ (القصص : 78)

مجھے یہ خزانے صرف میرے علم کی وجہ سے دیئے گئے ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 50