كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 25
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
ان سے پہلے لوگوں نے (رسولوں کو) جھٹلایا تو ان پر اس جگہ سے عذاب آیا جہاں سے ان کو شعور بھی نہ تھا
الزمر : ٢٦۔ ٢٥ میں فرمایا : ” ان سے پہلے لوگوں نے (رسولوں کو) جھٹلایا تو ان پر اس جگہ سے عذاب آیا جہاں سے ان کو شعور بھی نہ تھا “۔ ان پر یہ عذاب رسولوں کی تکذیب کی وجہ سے آیا، وہ بہت اطمینان اور امن اور چین سے رہ رہے تھے اور ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ان پر اچانک کوئی افتاد آسکتی ہے اور پھر اچانک ان پر ایسا عذاب آیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے اور اس عبرت ناک عذاب سے مسلمان خوش ہوئے کیونکہ وہ مسلمانوں کا، ان کے ایمان اور اسلام کی وجہ سے مذاق اڑاتے تھے اور کفار ان کی نگاہوں کے سامنے ذلیل اور رسوا ہوگئے اور آخرت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے جو عذاب تیار کررکھا ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 25
[…] تفسیر […]