وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّضِلٍّ ؕ اَ لَيۡسَ اللّٰهُ بِعَزِيۡزٍ ذِى انتِقَامٍ ۞- سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 37
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّضِلٍّ ؕ اَ لَيۡسَ اللّٰهُ بِعَزِيۡزٍ ذِى انتِقَامٍ ۞
ترجمہ:
اور جس کو اللہ ہدایت عطا فرمائے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے، کیا اللہ غالب منتقم نہیں ہے ؟
تفسیر:
زمر : ٣٧ میں فرمایا : ” اور جس کو اللہ ہدایت عطا فرمائے، اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے، کیا اللہ غالب منتقم نہیں ہے ؟ “ اس سے پہلے کی آیتوں میں اللہ نے مسلمانوں کے لیے بشارتوں کو اور کفار کے لیے عذاب کی خبروں کو بہت تفصیل سے بیان فرمایا تھا اور اب اس مضمون کو اس آیت پر ختم فرمایا ہے اور اس آیت میں یہ اشارہ ہے کہ اللہ کے غیر سے کسی افتادہ کو خطر محسوس کرنا یا اس سے کسی فائدہ پہنچنے کی توقع رکھنا اللہ پر توکل کے خلاف ہے اور کسی کو نیک کاموں کے کرنے پر اللہ کے غیر سے خصوصاً باطل خدائوں سے ڈرانا بہت بڑی گمراہی ہے، پھر بتایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے دشمنوں سے زبردست انتقام لینے والا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 37