أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَلِ اللّٰهَ فَاعۡبُدۡ وَكُنۡ مِّنَ الشّٰكِرِيۡنَ ۞

ترجمہ:

بلکہ آپ اللہ ہی کی عبادت کریں اور شکر ادا کرنے والوں میں سے ہوجائیں

الزمر : ٦٦ میں فرمایا : ” بلکہ آپ اللہ ہی کی عبادت کریں اور شکر ادا کرنے والوں میں سے ہوجائیں “ اس میں اللہ تعالیٰ نے مشرکین کا رد فرمایا ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ کہتے تھے کہ آپ ان کے بتوں کی عبادت کریں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آپ ان کے اس باطل قول کی پرواہ نہ کریں اور آپ اللہ وحدہٗ کی عبادت کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو توحید پر قائم رہنے کی ہدایت دی ہے اور ہدایت کی اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 66