بَلٰى قَدۡ جَآءَتۡكَ اٰيٰتِىۡ فَكَذَّبۡتَ بِهَا وَاسۡتَكۡبَرۡتَ وَكُنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 59
sulemansubhani نے Wednesday، 9 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلٰى قَدۡ جَآءَتۡكَ اٰيٰتِىۡ فَكَذَّبۡتَ بِهَا وَاسۡتَكۡبَرۡتَ وَكُنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ ۞
ترجمہ:
کیوں نہیں، بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو نے ان کی تکذیب کی اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے ہوگیا
تفسیر:
الزمر : ٥٩ :” کیوں نہیں، بیشک تیرے پاس میری ہدایتیں آئیں تو تو نے ان کی تکذیب کی اور تکبر کیا تو کافروں میں سے ہوگیا۔ اس کا یہ عذر باطل ہے کہ اس کو ہدایت حاصل نہیں ہوئی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس رسولوں کو بھیجا، انہوں نے اسے اللہ کا پیغام پہنچایا اور اپنی رسالت پر دلائل اور معجزات پیش کیے، لیکن اس نے دانستہ انکار کیا اور رسولوں کو جھٹلایا۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 39 الزمر آیت نمبر 59