اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَ هَامٰنَ وَقَارُوۡنَ فَقَالُوۡا سٰحِرٌ كَذَّابٌ ۞- سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 24
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَ هَامٰنَ وَقَارُوۡنَ فَقَالُوۡا سٰحِرٌ كَذَّابٌ ۞
ترجمہ:
فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف، تو انہوں نے کہا : یہ جادو گر ہے بہت جھوٹا
المومن : ٢٤ میں فرعون، ہامان اور قارون کا ذکر فرمایا۔ فرعون، مصر میں قوم عمالقہ کا فرماں روا تھا، اس نے اپنی حکومت بادشاہی کے گھمنڈ میں ربوبیت کا دعویٰ کردیا تھا، ہامان فرعون کا وزیر تھا، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو فرعون اور اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا لیکن اس آیت میں صرف فرعون اور ہامان کا ذکر فرمایا ہے کیونکہ رعایا اپنے بادشاہ کے دین پر ہوتی ہے۔ قارون کا ذکر فرعون اور ہامان کے بعد فرمایا، کیونکہ قارون اسرائیلی تھا اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا عم زاد تھا، یہ ابتداء میں مومن تھا اور بنی اسرائیل میں سب سے بڑا عالم تھا اور تورات کا حافظ تھا، پھر مال و دولت کی فروانی کی وجہ سے اس کا حال متغیر ہوگیا اور یہ سامری کی طرح منافق ہوگیا اور کفر کرکے فرعون اور ہامان کے ساتھ مل گیا اور ان ہی کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 24