أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَقَالَ الَّذِىۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ مِّثۡلَ يَوۡمِ الۡاَحۡزَابِۙ ۞

ترجمہ:

اور اس مرد مومن نے کہا : اے میری قوم ! مجھے خطرہ ہے کہ تم پر سابقہ امتوں کی طرح عذاب آجائے گا

تفسیر:

اللہ کا ارشاد ہے :

اور اس مرد مومن نے کہا : اے میری قوم ! مجھے خطرہ ہے کہ تم پر سابقہ امتوں کی طرح عذاب آجائے گا جس طرح نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد کے لوگوں کا طریقہ تھا اور اللہ بندوں پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں فرماتا اور اے میری قوم ! مجھے تم پرچیخ و پکار کے دن کا خطرہ ہے جس دن تم پیٹھ پھیر کر بھاگو گے، تمہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا اور جس کو اللہ گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے (المومن : 30-33)

مرد مومن کا قوم فرعون کو بار بار نصیحت کرنا

المومن : ٣٠ میں فرمایا : ” اور اس مرد مومن نے کہا : اے میری قوم ! مجھے خطرہ ہے کہ تم پر سابقہ امتوں کی طرح عذاب آجائے گا “

ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے اس مرد مومن کے کہے ہوئے کئی فقرے ذکر فرمائے ہیں جو اس نے فرعون سے کہے تھے، یعنی اگر تم نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کردیا تو تم پر بھی ان پچھلی امتوں کی طرح عذاب آجائے گا جنہوں نے اپنے اپنے زمانوں میں انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب کی تھی۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 30