أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَيٰقَوۡمِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ يَوۡمَ التَّنَادِۙ ۞

ترجمہ:

اور اے میری قوم ! مجھے تم پرچیخ و پکار کے دن کا خطرہ ہے

تفسیر:

المومن : ٣٢ میں اس مرد مومن کا یہ قول ذکر فرمایا : ” اے میری قوم ! مجھے تم پرچیخ و پکار کے دن کا خطرہ ہے “ المنادی نداء کا باب تفاعل ہے اور اس کا معنی ہے : ایک دوسرے کو ندا کرنا، اور قیامت کے دن اہل جنت اور اہل دوزخ ایک دوسرے کو ندا کریں گے، قرآن مجید میں ہے :

ونادی اصحب الجنۃ اصحب النار۔ (الاعراف : 44) اور اصحاب جنت نے اصحاب دوزخ کو ندا کی۔ ونادی اصحب النار اصحب الجنۃ۔ (الاعراف :50) اور اصحاب دوزخ نے اصحاب جنت کو ندا کی۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 32