أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَقَالَ الَّذِيۡنَ فِى النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادۡعُوۡا رَبَّكُمۡ يُخَفِّفۡ عَنَّا يَوۡمًا مِّنَ الۡعَذَابِ ۞

ترجمہ:

اور دوزخی جہنم کے محافظوں سے کہیں گے : تم اپنے رب سے دعا کرو کہ کسی ایک دن تو ہم سے عذاب کم کردے

پھر جب پیروکار اپنے سرداروں سے مایوس ہوجائیں گے تو جہنم کے محافظوں سے کہیں گے :

المومن : ٤٩ میں فرمایا : ” اور دوزخی جہنم کے محافظوں سے کہیں گے : تم اپنے رب سے دعا کرو کہ کسی ایک دن تو ہم سے عذاب کم کردے “ جہنم کے جس حصہ میں انہیں عذاب دیا جائے گا وہاں پر سخت عذاب ہورہا ہوگا اور وہ جہنم کا بہت ہولناک حصہ ہوگا، اسی لیے وہ جہنم کے محافظوں سے فریاد کریں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 49