ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ ۘ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 62
sulemansubhani نے Saturday، 19 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ ۘ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ ۞
ترجمہ:
یہی اللہ ہے جو تم سب کا رب ہے، ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، پس تم کہاں بھٹک رہے ہو
المومن : ٦٣۔ ٦٢ میں فرمایا : ” یہی اللہ ہے جو تم سب کا رب ہے، ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، پس تم کہاں بھٹک رہے ہو اسی طرح وہ لوگ بھٹک رہے تھے جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے
یعنی جس طرح مشرکین مکہ میں اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کررہے ہیں اور اپنے آباء و اجداد کی اندھی تقلید میں بت پرستی کررہے ہیں اسی طرح ان سے پہلی امتوں کے کفار بھی اللہ تعالیٰ کی الوہیت اور توحید کی آیتوں میں غور و فکر نہیں کرتے اور بےجا ضد، عناد اور ہٹ دھرمی سے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے، سو آپ ان کی تکذیب سے ملول خاطر اور افسردہ نہ ہوں، ایسا تو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 40 غافر آیت نمبر 62
[…] تفسیر […]