{شبِ معراج النبی ﷺ}

القرآن : ترجمہ: اُنہیں اللہ تعالیٰ کے دن یاد دلاؤ۔(سورۃ ابراہیم)

اس آیت کی تفسیر میں صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ، ان ایّام میں سب سے بڑی عظمت کے دن میلا د النبی اورشبِ معراج ہے اس کے علاوہ اولیاء کرام کے ایام منانا بھی ثابت ہوا۔

حدیث شریف: امام بیہقی نے روایت کیا ہے کہ جب رجب کا مہینہ آتا توسرکارِ اعظم ﷺفرماتے ’’اے اللہ تعالیٰ ! ہمیں رجب اور شعبان میںبرکت دے اورہمیں رمضان تک پہنچا ۔(مشکوٰۃ جلد 1صفحہ 296)

قرآن مجید میںبھی پندرھویں پارے کی پہلی آیت میں بھی سفر معراج کا ذکر ہے لہٰذا اس رات کو عبادات اورشبِ بیداری کرنا باعثِ ثواب ہے ۔