محبتِ اہل بیت کے نام پر غنڈہ گردی
sulemansubhani نے Wednesday، 23 June 2021 کو شائع کیا.
تفضیلی رافضی پِیروں ، مولویوں ، نقیبوں اور نعت خوانوں کی محبتِ اہل بیت کے نام پر غنڈہ گردی ۔
شریعت پہ قبضہ جمانے کی کوشش اور اپنی من مانی کرنا ۔
مشاجرات صحابہ کو واقعہ کربلا سے جوڑنا ۔
ذکر اہل بیت کی آڑ میں کبھی کُھلے تو کبھی دبے لفظوں میں بعض صحابہ کرام پر طعن وتشنیع کرنا ۔
حضرت ابوبکر صدیق کو محض سیاسی خلیفہ سمجھنا ۔
افضلیت صدیق اکبر پہ اجماع اہل سنت کو کسی خاطر میں نہ لانا ۔
اشعار و بیانات میں غلو سے کام لینا اور کفریہ جملے تک بول جانا ۔
مسئلہ ایمان ابی طالب میں اس قدر شدت سے کام لینا ، کہ احادیث صحیحہ تک منکر ہوجانا ۔
عدم ایمان ابی طالب کے قائلین کو دشمن اہل بیت سمجھنا اور لعن طعن کرتے رہنا ۔
مولا علی شیر خدا اور دیگر اہل بیت کے فضائل و مناقب میں موضوع احادیث کو بھی نظر انداز کرجانا ، لیکن بعض صحابہ کرام کے فضائل میں آنے والی صحیح حسن یا ضعیف احادیث پر چوں چراں کرنا ۔
صحابی رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا دفاع کرنے والے سُنیوں کو یزیدی ناصبی کہنا ۔
غالی رافضیوں کے عقیدے کو پرموٹ کرنے والی باتوں اور اعمال کا اہل سنت کے اسٹیجوں سے پرچار کرنا ۔
یہ چند ایک باتیں عرض کی ہیں ورنہ اِن لوگوں کی دین میں بدمعاشیاں بیان سے باہر ہیں ۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
23/6/2021ء
ٹیگز:-
ارسلان احمد اصمعی قادری