مذہبی طبقے کو کرونا
sulemansubhani نے Friday، 25 June 2021 کو شائع کیا.
ان دنوں مذہبی طبقے کو بھی کرونا جیسی بلکہ اس سے بھی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے جس طرح چند لوگوں کو کرونا ہوتا ہے، مگر منہ سب کو چھپانا پڑ رہا ہے…
اسی طرح دینی مذہبی طبقے میں بھی کچھ لوگوں کو حرام کاری کا کرونا ہوا ہے؛ جس کی وجہ سے سارے دینی طبقے کو منہ چھپانا پڑ رہا ہے..
جس طرح کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کو ویکسین لگ رہی ہے..
اسی طرح دینی طبقے کو بھی اپنے تمام مدارس میں اخلاق و کردار کی ویکسین لگانے کا پورا اہتمام کرنا چاہیے..
کسی نے دینی طبقے پر طنز کرتے ہوئے ایک لطیفہ لکھا تھا کہ
بچے گا وہی جو فوٹو گرافی کو حرام سمجھتا ہے
میں نے عرض کیا تھا
بچے کا وہی جو حرام کاری کو حرام سمجھتا ہے
✍️ محمد یعقوب نقشبندی
ٹیگز:-
محمد یعقوب نقشبندی , کرونا