لَا يَسۡئَـمُ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ دُعَآءِ الۡخَيۡرِ وَاِنۡ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُـوۡسٌ قَنُوۡطٌ ۞- سورۃ نمبر 41 فصلت آیت نمبر 49
sulemansubhani نے Wednesday، 30 June 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَا يَسۡئَـمُ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ دُعَآءِ الۡخَيۡرِ وَاِنۡ مَّسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُـوۡسٌ قَنُوۡطٌ ۞
ترجمہ:
انسان خیر کی دعا کرنے سے کبھی نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی شر پہنچ جائے تو وہ مایوس اور ناامید ہوجاتا ہے
تفسیر:
انسان کی ناسپاسی اور ناشکری
حٰم ٓ السحدۃ : ٤٩ میں فرمایا : ” انسان خیر کی دعا کرنے سے کبھی نہیں تھکتا اور اگر اسے کوئی شر پہنچ جائے تو وہ مایوس اور ناامید ہوجاتا ہے “ سدی نے کہا : خیر سے اس آیت میں مال، صحت، سلطنت اور عزت مراد ہے اور انسان سے مراد کافر ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسان سے ولید بن مغیرہ مراد ہے، ایک قول ہے : ربیعہ کے دو بیٹے عتبہ اور شیبہ مراد ہیں اور ایک قول ہے : امید بن خلف مراد ہے اور اس آیت میں جو شرکا ذکر کیا گیا اس سے فقر اور مرض مراد ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 41 فصلت آیت نمبر 49
ٹیگز:-
Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , انسان , تبیان القرآن , سورہ حم السجدۃ , سورہ فصلت , سورہ حم السجدہ , فصلت