فتاوی رضویہ شریف سے تفضیلیہ کے بارے میں اقتباسات
sulemansubhani نے Saturday، 3 July 2021 کو شائع کیا.
فتاوی رضویہ شریف سے تفضیلیہ کے بارے میں اقتباسات
تفضیلیہ کہ صرف جناب مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کو حضرات شیخین پر افضل کہنے سے مخالف اہلسنت ہوئے باقی اُن کی سرکار میں معاذاﷲ گستاخی نہیں کرتے اُن کے پیچھے نماز سخت مکروہ ہے.
تفضیلی… یاصحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم میں کسی کو برا جاننے والا کہ عند التحقیق ایسوں کی اقتداء بکراہت شدیدہ سخت مکروہ.
تفضیلی کہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم کو خیرسے یادکرتاہو خلفائے اربعہ رضوان اللہ تعالٰی علیہم کی امامت بر حق جانتا ہو صرف امیرالمومنین مولٰی علی کو شیخین رضی اللہ تعالٰی عنہم سے افضل مانتا ہو، انھیں کفر سے کچھ علاقہ نہیں بد مذہب ضرورہیں ایسی عورت سے بالاتفاق نکاح جائز ہے ہاں کراہت سے خالی نہیں کہ مبتدعہ ہے اگرچہ ہلکے درجہ کی بدعت ہے خصوصا اگرا س کی محبت میں اپنے مذہب پر اثر پڑنے کا احتمال ہو تو کراہت شدید ہوجائے گی اور ظن غالب تواشد بالغ بدرجہ تحریم ، واللہ سبحانہ و تعالٰی اعلم ۔
رافضی اگر صرف تفضیلیہ ہو تو بد مذہب ہے اور اگر خلافتِ صدیق کا منکر ہو تو کافر ہے۔
تفضیلیہ گمراہ ہیں
مولا علی فرماتے ہیں:لا اجد احدا فضلنی علی ابی بکر و عمر الاجلدتہ حد المفتری.. میں جسے پاؤں گا کہ ابوبکر و عمر پر مجھے تفضیل دیتا ہے اسے مفتری کی حد 80 کوڑے لگاؤں گا۔
رافضیوں کے چھوٹے بھائی حضرات تفضیلیہ کی بھی شامت آئی، اسد الغالب کی بارگاہ سے اسی ۸۰ کوڑوں کی سزا پائی
گمراہ فرقہ تفضیلیہ جن کو ائمہ دین نے رافضیوں کا چھوٹا بھائی کہا
ہم تفضیلیوں کے کافر ہونے کا قول نہیں کرتے اور اللہ کی پناہ ہو کہ ہم یہ قول کریں۔ لیکن اُن کا بدعتی ہونا ثابت ہے.
حاشا یہ ( تفضیل) ہرگز اہلسنت کا مذہب نہیں روافض کا مذہب ہے ا سے اہلسنت کا مذہب کہنا بعینہ ایسا ہے کہ کوئی کہے رافضیوں کا مذہب تفضیل شیخین ہے، جیسا اس کا قائل صریح جھوٹا مفتری ہے یونہی یہ کہنے والا کہ تمام اہلسنت کا عقیدہ مولا علی کو سب سے افضل جاننا ہے بلاشبہ سخت کذاب جری ہے، امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پہلا شعار اہلسنت کا یہ بتایا ہے.. ان تفضل الشیخین.. یہ کہ تُو صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہما کو تمام اُمت سے افضل مانے.
جو مولی ٰ علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حضرات شیخین رضی اللہ تعالٰی عنہما پر قربِ الہٰی میں تفضیل دے وہ گمراہ مخالفِ اہل سنت ہے۔
تفضیلیہ…. یہ لوگ اہلِ بدعت ہیں ان کی صحبت سے بچنا چاہیے.
ترتیب.. عون محمد سعیدی مصطفوی بہاولپور
ٹیگز:-
عون محمد سعیدی مصطفوی , پروفیسرعون محمد سعیدی مصطفوی , تفضیلیہ , فتاوی رضویہ , پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی