أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ ۖۚ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ‏ ۞

ترجمہ:

اور تم روئے زمین میں کہیں پر بھی اس کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حامی ہے نہ مددگار

الشوریٰ : ٣١ میں فرمایا : اور تم روئے زمین میں کہیں پر بھی اس کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی حامی ہے نہ مددگار “

اس آیت میں جماعت مشرکین کو خطاب کرکے فرمایا ہے کہ تم روئے زمین پر کہیں بھی جائو مجھے عاجز نہیں کرسکتے، تو تم زمین پر کہیں بھی بھاگ کر جائو میری گرفت سے باہر نہیں ہوگے اور جن بتوں کی تم پرستش کرتے ہو یہ اللہ کے مقابلہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کرسکتے۔

القرآن – سورۃ نمبر 42 الشورى آیت نمبر 31