ڈومیسٹک وائلینس بل 2021 نامنظور
السلام علیکم ! پاکستانی مسلم یاد رکھیں! یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں۔ ہم سب کے دین ایمان اور ہمارے خاندانی نظام کا مسئلہ ہے۔ اگر آپ آج خاموش رہتے ہیں تو یہ خاموشی کا انجام دنیا و آخرت میں بھگتنا ہوگا۔
سینیٹ سے پاس ہونے والے ڈومیسٹک وائلنس بل کے کچھ مندرجات آپ خود پڑھ لیں۔ اس طرح کا قانون بننے کے بعد کوئی والد اپنے بیٹے یا بیٹی کی تربیت کے لیے اس کو تنبیہ بھی نہیں کرسکے گا۔ نہ جانے بیٹے یا بیٹی کے مزاج نازک پر کیا چیز گراں گزرے اور والد جیل کی سلاخوں کے پیچھے یا اپنے ہی خون پسینے کی کمائی سے بنائے ہوئے گھر سے باہر ہو۔ بیٹی کی مرضی بوائے فرینڈز کے ساتھ گھومے یا بیٹا گرل فرینڈ کے ساتھ گھومے۔ کیا ایسے گھر بنیں گے یا اجڑیں گے؟ بیوی اور شوہر کا رشتہ کیا عدالت میں ایک دوسرے کو اس طرح گھسیٹنے سے چلتا ہے؟
خاموشی ظلم ہے…. اپنی ذمہ داری نبھائیں… جتنا ہوسکے اس کے خلاف آواز اٹھائیں…. 🙏🙏 ہمیں غیروں کی طرز پر خاندانی اقدار نہیں بلکہ اسلامی طرز پر استوار کرنے کیلئے اقدام کرنا ہوں گے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے
فیملی سسثم کی تباہی نامنظور
ڈومیسٹک وائلینس بل2021نامنظور
domestic violence bill2021 is Unacceptable