دین اور علمائے دین لبرلز کے نشانے پر کیوں ہیں؟
دین اور علمائے دین لبرلز کے نشانے پر کیوں ہیں؟
۔
نظام دو ہیں ۔
نمبر 1
اِلٰہی نظام
نمبر2
طاغوتی نظام
۔
اِلٰہی نظام کا منشاء ہے دنیا میں ہر شخص امن وسکون کے ساتھ رہے ۔دنیا میں عبادات، تدبیرِ منزل، سیاستِ مدنیہ اِلٰہی دستور کے مطابق ہوں ۔۔
۔
طاغوتی نظام کا منشاء ہے ہرشخص مادر پدر آزاد ہو ۔تصوّرِ خدا اور بارگاہِ اِلٰہی میں حساب وکتاب کا کوئی تصوّر نہ ہو ۔ہر شخص اپنی خواہشات کی تکمیل میں آزاد ہو ۔
۔
طاغوتی نظام چاہتا ہے میں مکمل طور پر دنیا اور اہلِ دنیا پر کنٹرول پاؤں ،سارے لوگ میری منشاء ونظام کے مطابق چلیں ۔
۔
طاغوتی نظام کے جال کو بچھانے کےلئے اِس وقت لبرلز پوری تن دہی اور محنت کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔اِس نظام کو پھیلانے کےلئے لبرلز کا طریقہ کار وہی ہے جو شیطان کا تھا ۔شیطان نے کہا تھا “اے رب میں دنیا میں روئے زمین پر بسنے والوں کو اپنا بناکر ہی رہوں گا اور اگر میں ایسا نہ کرسکا تو اُنہیں تیرا حقیقی بندہ بھی نہیں رہنے دوں گا “۔
۔
لبرلز بھی یہی چاہتے ہیں کہ روئے زمین پر بسنے والے اُن کے طریقہ کار کو فالو کریں اگر ایسا ممکن نہ ہوتو کم ازکم ہم اُنہیں خدا کا حقیقی بندہ بھی نہیں بننے دیں گے چاہے کچھ بھی ہوجائے ۔
۔
انسان کے دل ودماغ میں جب تک تصوّرِ خدا اور دین کی محبت باقی ہے وہ کبھی بھی لبرل ازم کا شکار نہیں ہوگا ۔لبرلز چاہتے ہیں کہ بس کسی طرح مسلمانانِ عالَمْ سے تصوّرِ خدا اور دین کی محبت کا عنصر ختم کردیا جائے تاکہ مدرپدر آزاد ہونے میں کسی کو کوئ پریشانی نہ ہو ۔
۔
کوئ شخص کتنا ہی بڑا گناہ گار کیوں نہ ہو وہ جب تک خدا کی ذات پر یقین رکھتا ہے، دین کی محبت اُس کے دل میں قائم ہے وہ شخص کسی بھی وقت راہِ راست پر آسکتا ہے ۔وقت ،مقام اور حالات کی رعایت کرتے ہوئے کسی بڑے سے بڑے پاپی وبدکار کے سامنے بھی اگر حکمتِ عملی سے پُراثر طور پر خدا کی بارگاہ میں حاضری کے بارے میں گفتگو کی جائے تو اُس دل پسیج سکتا ہے ۔
۔
لبرلز کی اوّلین کوشش ہے کہ مسلمانوں کے دلوں سے تصوّر خدا اور دین کی محبت کا مادہ ختم کردیا جائے۔ اِسی مقصد کے پیش نظر وہ علمائے دین اور دین سے تعلق رکھنے والے کی لوگوں بشری کمزوریوں کو ٹارگٹ بناکر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
۔
غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ کچھ لبرلز کا طریقہ واردات اِس طرح کا ہے کہ وہ کسی بھی عالِم، نمازی، حاجی، سخی ،دینی شخص وغیرہ کی بشری کمزوری کو اچھال کر اپنے شکار کو ٹارگٹ کرتے ہیں ۔
۔
لبرلز اپنی تحریر وتقریر میں نوجوانوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ معاذاللہ خدا کا تصوّر اور آخرت کا حساب محض واہمہ ہے اگر ایسا ہونا یقینی ہوتا تو فلاں حاجی، فلاں عالم، فلاں داڑھی والا، فلاں نمازی گھناؤنا کام نہیں کرتے ۔
۔
لبرلز کا مقابلہ کس قسم کے علمائے کرام کرسکتے ہیں ؟
۔
لبرلز کا مقابلہ کرنے کےلئے چند چیزوں ضروری ہیں ۔
نمبر1
ایسے علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد جن کے علم وعمل، کردار وگفتار سے اسلام کا نور چھلکتا ہو ۔
نمبر2
وہ علمائے کرام اپنی مذھبی ذمہ داریاں یعنی امامت، خطابت، تحریر، تبلیغ، تدریس وغیرہ کا کام اسلام کا سپاہی بن کر کریں جاب سمجھ کر نہیں۔
نمبر3
ایمان ولوازمات ایمان کو بالدلیل جانتے ہوں ۔
نمبر4
جِن کا مطالعہ وسیع ہو، لوگوں کی نفسیات سے واقف ہوں اور زمانے کی تقاضوں سے باخبر ہوں نیز مطالعہ کےلئے اُن کی اپنی ذاتی لائیبری ہو پی ڈی ایفی علماء نہ ہوں ۔
نمبر 5
لبرلز کا مقابلہ تحریر وتقریر کے ذریعے کرنے والے علمائے کرام مساجد کی کمیٹیوں، تحریکوں، تنظیمات اور موجودہ زمانہ کے پیروں کے ماتحت ناہوں اگر ہوں تو اُنہیں تحریر وتقریر کی کھلی آزادی ہو یوں ناہو کہ اُن کے مافوق لوگوں نے مصلحتوں کی آڑ میں اُنہیں مخصوص بیڑیاں پہنارکھے ہوں ۔کمیٹیوں ،تحریکوں ،مذھبی تنظیمی کے ماتحت لوگوں میں سے اعلٰی عھدیداران سے لےکر چھوٹے ورکرز تک کو دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی فکر کم اور اپنے سیٹ بچانے کی فکر زیادہ ہوتی ہے ۔اِلاماشاءاللہ
نمبر6
علمائے کرام علمی جوابات کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کے ذریعے بھی لبرلز کا ناطقہ بند کریں ۔کِردار کے ذریعے اِس طرح کہ اپنے تبلیغ کے انداز کو تھوڑا وسعت دیں۔اپنے آس پاس کے حاجیوں ،نمازیوں ،غازیوں، تسبیح کھڑکانے والوں کو کہیں کہ کاروبار میں دیانت ،اقوال میں سچائ کو لازم کریں کیونکہ آپ کی نماز اور آپ کے کردار پر دین دشمنوں کی کڑی نظر ہے۔ تعلیمی اداروں اور انٹر نیٹ کے ذریعے آپ کی نماز ،زکٰوۃ اور صدقات دیگر نیک کاموں کا آپ کی کاروباری خیانتوں،گھر کی سیڑھیاں بڑھواکر محلے کی گلیوں کو گھیرنے، صفائ کے ناقص انتظامات اور دیگر حقوق العباد کی تلفی کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔پھر آپ کا نمازی ہونے کے ساتھ ساتھ منفی کردار والا ہونے کو آپ کی نوجوان نسل کے سامنے رکھ کر کہاجاتا ہے اگر خدا کا تصوّر اور حساب آخرت کی کوئ چیز ہوتی تو یہ حاجی صاحب کرپشن میں مبتلا نہ ہوتے ۔
✍️ ابوحاتم
05/07/2021/