وَّيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ ۞- سورۃ نمبر 42 الشورى آیت نمبر 35
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ جان لیں کہ ان کے لیے فرار کی کوئی جگہ نہیں ہے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں وہ جان لیں کہ ان کے لیے فرار کی کوئی جگہ نہیں ہے سو تم کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندی کا فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ ایمان والوں کے لیے زیادہ اچھا اور زیادہ باقی رہنے والا ہے اور وہ اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں اور جو لوگ کبیرہ گناہوں سے اور بےحیائی کے کاموں سے بچتے ہیں اور وہ غضب کے وقت معاف کردیتے ہیں (الشوریٰ :35-37)
دنیا اور آخرت کی نعمتوں کا فرق
الشوریٰ : ٣٥ کا معنی یہ ہے کہ جس طرح تیز آندھیاں چلیں اور تمہاری کشتی طوفانی موجوں کی زد میں ہو تو اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے جو تمہیں اس طوفان میں غرق ہونے سے بچا سکے، اسی طرح حشر کے دن بھی تمہیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، اس لیے اس دنیا میں یہ اعتراف کرلو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نفع پہنچانے والا ہے نہ نقصان پہنچانے والا ہے اور اسی کو اپنا کار ساز اور حاجت روا مان لو۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 42 الشورى آیت نمبر 35