الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ مَهۡدًا وَّ جَعَلَ لَكُمۡ فِيۡهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَۚ ۞- سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Sunday، 11 July 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ مَهۡدًا وَّ جَعَلَ لَكُمۡ فِيۡهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَۚ ۞
ترجمہ:
جس نے تمہارے لیے زمین کو (آرام کا) گہوارہ بنادیا اور تمہارے لیے اس میں متعدد راستے بنادیئے تاکہ تم ہدایت پاسکو
الزخرف : ١٠ میں فرمایا : ” جس نے تمہارے لیے زمین کو (آرام کا) گہوارہ بنادیا اور تمہارے لیے اس میں متعدد راستے بنادیئے تاکہ تم ہدایت پاسکو “
زمین کے پیدا کرنے میں بندوں کے لیے نعمتیں
اس کا معنی ہے کہ زمین کو تمہارے لیے پھیلا دیا تاکہ تم اس پر استقرار کرسکو اور زمین کو تمہارے لیے مسکن بنادیا تاکہ تم اس پر بیٹھ سکو اور سو سکو اور تم اس پر اس طرح کروٹیں بدل سکو جس طرح تم اپنے بستر پر کروٹیں بدلتے ہو اور اس زمین میں تمہارے لیے متعدد راستے بنا دیئے، تاکہ جب تم کسی جگہ سفر پر روانہ ہو تو سہولت سے اپنی منزل تلاش کرسکو اور اپنے مقاصد کو حاصل کرسکو۔
القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 10
ٹیگز:-
نعمتیں , سورہ الزخرف , بندوں , Tibyan ul Quran , Allama Ghulam Rasool Saeedi , تبیان القرآن , زمین , سورہ زخرف