{جعلی عاملوں کے پاس نہیں جانا چاہیے }

جگہ جگہ جعلی عاملوں اورپیروں کے بورڈ آویزاں ہوتے ہیں پچاس سالہ، تیس سالہ، سوسالہ سنیاسی باوا، عامل اگڑم ، بگڑم یہ سب جعلی عامل ہیں اِ ن کے پاس جانے سے بچا جائے ۔ اِسی طرح بعض پینٹ شرٹ والے جعلی پیر بھی پیدا ہوچکے ہیں جو کہ مسلمانو ں کے مال اوراُن کی عزت سے کھیلتے ہیں وہ پیر نہیں بلکہ پیر ، منگل ، بدھ ، جمعرات والے جاہل لوگ ہیں اِن کا مسلکِ اہلسنّت سے کوئی واسطہ نہیں پولیس والوں کو بھتّہ دے کر یہ لوگ اپنی دوکانداری چمکاتے ہیں حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اوران کے بورڈ جو آویزاں ہیں اُن کو اُتروا نا چاہیے تاکہ یہ بھولی بھالی عوام کے جذبات سے نہ کھیل سکیں۔

اچھے پیرانِ عظام جو باشرع نمازی، روزہ دار اورشریعت کی پابندی کرنے والے علماء سے رابطہ کیا جائے اُن سے تعویذ لیا جائے۔