بخاری مسجد کھارادر کراچی

✍️ محمد اشفاق مدنی

گذشتہ دس دن میں نے عالمی شہرت یافتہ ادارہ بخاری مسجد کھارادر کراچی میں گزارے مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ ادارہ معاشرے کی بہتری میں کس قدر عظیم الشان کردار ادا کر رہا ہے اگر بچوں کی تربیت کو دیکھیں تو 920 بچے بچیاں یہاں زیر تعلیم ہیں جن کی تربیت کے لیے ملکی سطح کے مشہور قراء حضرات کی خدمات لی جا رہی ہیں اور اس نظام تعلیم کو سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے واچ بھی کیا جاتا ہے بلکہ ان ڈور ، آؤٹ ڈور پچاس کیمروں کے ذریعے مسجد میں آنیوالے نمازیوں کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کے علاوہ مسجد کے اطراف و اندرونی عمارت کو صاف ستھرا رکھا جاتا ہے رات کے وقت مسجد کے اطراف تمام گلیوں کو مسجد انتظامیہ کی جانب سے بڑی لائٹس کے ذریعے روشن کیا گیا ہے تاکہ تہجد کے وقت آنے والے نمازیوں کو کسی طرح پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے عبادت کے معمولات یہاں تہجد سے شروع ہوتے ہیں جو رات گئے عشاء تک جاری رہتے ہیں سال بھر مختلف مبارک ایام بالخصوص ہر اتوار بعد نماز عصر ، ہر جمعرات بعد نماز عشاء اور پورا رمضان المبارک بڑے افراد کے لیے تعلیم و تربیت اور روحانی وظائف کا سلسلہ رہتا ہے جس کے لیے ملک پاکستان کے قابل تعریف مفتیان کرام علماء عظام اسکالرز اور نعت خواں حضرات کی خدمات لی جاتی ہیں خواتین کے لیے پردے کا اہتمام ہوتا ہے شرکاء کو کلاسز کے بعد کھانا بھی پیش کیا جاتا ہے اور براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں یہ تعلیمات پہنچانے کے لیے بہترین قسم کی پروڈکشن کی خدمات لی جاتی ہیں حالیہ دنوں میں ملکی سطح پر یہ گنی چنی مساجد میں سے ایک ہے جہاں عشرہ ذوالحجہ میں رب تعالیٰ کے متعلق تعلیمات پر باقاعدہ کلاسز کا اہتمام کیا گیا اس ادارے کی جانب سے سنت طریقہ علاج حجامہ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جس میں حجامہ کی مہارت رکھنے والے حضرات کی خدمات لی جاتی ہیں اور تربیت یافتہ خواتین پردے میں مریضہ خواتین کو حجامہ کرتی ہیں جب سماجی مشکلات آئیں تو یہ ادارہ متوسط طبقے تک ضروریات زندگی کی اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے میں پیش پیش نظر آتا ہے اب یہاں اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے پورے علاقے کے لوگوں کے لیے صاف ستھرے ٹھنڈے پانی کا پلانٹ بھی لگا رکھا ہے گرمی کے دنوں میں دوپہر ظہر کے بعد نمازیوں کو آرام کرنے کی بھی اجازت دی جاتی ہے ملک کی دیگر مساجد انتظامیہ کو چاہیے ادارہ بخاری مسجد کھارادر کراچی کے معمولات کو فاولو کریں ان شاءاللہ آپ اپنے علاقے میں کثیر برکات پائیں گے کراچی کے صاحب ثروت حضرات کو چاہیے بخاری مسجد کو وزٹ کریں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب مسجد کے اطراف میں موجود جگہ خرید کر مسجد میں شامل کریں اور اس ادارے کی تعمیرِ نو میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں خاص کر میمن برادری سے گزارش ہےآپ احباب اس عظیم الشان کام کو مکمل کرنے کے لیے توجہ دیں جس طرح مسجد کے معمولات شب و روز مثالی ہیں کاش اس کی عمارت بھی مثالی بن جائے تاکہ ان نیک کاموں کو دوام نصیب ہو اس کے لیے آپ کے تعاون و توجہ کی ضرورت ہے رب تعالیٰ عالمی شہرت یافتہ ادارہ مسجد بخاری کھارادر کراچی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو دونوں جہاں میں خوش رکھے ۔۔ آمین یارب العالمین