نواسہ رسول عبداللہ بن عثمان بن عفان رضی اللہ عنھما
sulemansubhani نے Thursday، 29 July 2021 کو شائع کیا.
نواسہ رسول عبداللہ بن عثمان بن عفان رضی اللہ عنھما
💕💕
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک نواسہ کا نام عبداللہ بن عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بھی تھا جو جناب سیدہ رقیہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پیدا ہوئے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنھا کی کنیت ام عبداللہ اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبداللہ بھی انہی کے نسبت سے مشہور ہے
امام ابوبکر جلال الدین السیوطی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ(المتوفی 911ھ) لکھتے ہیں
إنه كان يكنى في الجاهلية أبا عمرو فلما كان الإسلام ولدت له رقية عبد الله فاكتنى به
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی دور جاہلیت میں کنیت ابوعمرو تھی جب اسلام لائے تو سیدہ رقیہ رضی اللہ عنھا کے ہاں ان سے جناب عبداللہ کی پیدائش ہوئی اور آپکی کنیت ابو عبداللہ ہوئی
(التاريخ الخلفاء ص 119 دار الکتب العلمیة بيروت)
جناب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ان بیٹے کو عبداللہ الاصغر بھی کہا جاتا ہے آپکا وصال پچپن میں ہی ہوگیا تھا
چنانچہ امام عبد الملک بن حسین بن عبد الملک العصامی المکی رحمۃ اللہ علیہ المتوفی (1111ھ)لکھتے ہیں
وَعبد الله الْأَصْغَر أمه رقية بنت رَسُول الله هلك صَغِيرا وَقيل بلغ سِتّ سِنِين
عبداللہ الاصغر انکی والدہ کا نام رقیہ بن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے آپ پچپن میں کہا گیا کہ چھ سال کے عمر میں وصال فرمائے گئے
[اسمط النجوم العوالي في أنباء الأوائل والتوالي جلد 2ص 549 دار الکتب العلمية بيروت]
آپکی موت کا سبب بہت عجیب بیان گیا ہے کہا جاتا ہے کہ آپکے آنکھ میں مرغ نے چونچ ماری جس سے وصال فرما گئے
چنانچہ سمط النجوم العوالی میں ہے
نقره ديك فِي عينه فَكَانَ سَبَب مَوته
آپکی آنکھ میں مرغ نے چونچ ماری اور یہی آپکی موت کا سبب بنا
(اسمط النجوم العوالي في أنباء الأوائل والتوالي جلد 2ص 549 دار الکتب العلمیة بيروت)
یہ مختصر معلومات ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جسطرح ہم دیگر نواسوں کا ذکر خیر کرتے ہیں اسی طرح آپکی اہلبیت میں سے جناب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے یہ شہزادے بھی ہیں انکا بھی ذکر خیر جمیع نواسوں کے ساتھ کرنا چاہیے
اللہ کریم جناب عبداللہ بن عثمان بن عفان رضی اللہ عنھما کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے
✍🏻وقار رضا القادری