کراچی لاک ڈاؤن

۔

فتاویٰ رضویہ شریف کی روشنی میں فقیہانِ شہر سے کچھ سوالات لیکن پہلے کچھ عرضِ حال

۔

کسی قوم کو فکری طور پر کمزور کرنے کی پالیسیوں میں سے ایک پالیسی یہ بھی ہے کہ حیلے بہانوں سے اُن کی معیشت پر شب خون مارو، ایسے چکر چلاؤ کہ تمھارا نظریاتی دشمن پائ پائ کو محتاج ہوجائے ۔

۔

ہند کے مسلمانوں کے ساتھ مُتَعَصّبْ ہندو تنظیم آر ایس ایس ایس نے یہی کیا جہاں جہاں مسلمان تاجروں کی منڈیاں ،بازاریں تھیں وہاں فسادات کروائے ۔نتیجتاً نقصان کا خمیازہ مسلمانوں کو اٹھانا پڑا مسلم تاجر جیلوں میں گئے پیچھے وہ منڈیاں اور بازار ہندوؤں نے اپنے ہاتھ کرلئے ۔

۔

شہر کراچی سنی مدارس کو فنڈ فراہم کرنے، دنیائے سُنیت کو علمی شخصیات دینے میں اوّل نمبر پر ہے ۔متَعَصّب ،تنگ نظر صوبائی حکومت کا شہر کراچی کے ساتھ ناروا سلوک ظلم کے باب میں ایک نیو تاریخ ہے ۔شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔شہر کے اکثر علاقوں کے باسی پانی کو ترس رہے ہیں ۔ اکثر سڑکیں کھنڈر نما بن چکی ہیں۔ مزید ظلم در ظلم لاک ڈاؤن کے بہانے کراچی والوں سے نوالہ چھین کر سخی صفت لوگوں کو راشن لینے کی لائن میں لگاکر مُتَعَصّب، تنگ نظر صوبائی حکومت نے فرعون کے دور کی یاد دلادی ۔۔۔

۔

میرا سوال مذھبی رہنماؤں سے جو حاملینِ شریعت کہلاتے ہیں ۔۔

سرکار ہم کم علموں کو بتادیں کہ آپ حضرات کا یوں چپ رہنا اور صوبائی حکومت کو نھیٌ عن المنکر نہ کرنا کس فقھی جزئیہ کے تحت درست ہے؟

کیا آپ حضرات نے “کادالفقرُ ان یکون کفرا” والی حدیث نہیں پڑھی؟

۔

لاک ڈاؤن کی وجہ بےروزگاری ہوگی جب پیٹ کھانا مانگے گا جب بچے بھوک سے تڑپیں گے اور باہر ریڑھی لگانے، کیبن کھولنے ،دوکان چلانے، مارکیٹ میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی تو بندہ کدھر کیا جائے گا؟

۔

👞 والی سرکار،وفاق اور صوبائی حکومتوں کی آپس کی بندر بانٹ کی وجہ سے ملک کے باشندوں پر یوں ظلم وستم ہوتی رہی تو ملکی معیشت کا پہیہ مزید جام ہوجائے گا عوام پر ظلم ہوتی رہی تو گھر کا چولھا جلانے کےلئے شریف گھرانوں کی عورتیں بھی جسم فروشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گی ۔

۔

امام اھل سنت رحمۃ اللہ علیہ تو فتاوٰی رضویہ شریف میں لکھ گئے کہ سنی عالم پر واجب ہے عوامِ سنیت کو ذِیابٌ فی ثیاب سے بچائےنیز آپ رحمۃ اللہ علیہ نے “من رائ منکم منکرا ” والی حدیث کے تحت یہ بھی لکھا ہے کہ عالم پر ضروری ہے کہ زبان سے نھی عن المنکر کرے کیا آپ حضرات نے امام کا لکھا ہوا یہ فقھی جزئیہ ضرور پڑھا ہوگا اگر اِس کی کوئی اور توجیہ ہے تو ہمیں سمجھا دیں ؟؟؟؟؟؟؟

✍️ ابوحاتم

30/07/2021/