حَتّٰٓى اِذَا جَآءَنَا قَالَ يٰلَيۡتَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ الۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ الۡقَرِيۡنُ ۞- سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 38
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حَتّٰٓى اِذَا جَآءَنَا قَالَ يٰلَيۡتَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ بُعۡدَ الۡمَشۡرِقَيۡنِ فَبِئۡسَ الۡقَرِيۡنُ ۞
ترجمہ:
حتیٰ کہ جب وہ (اندھا کافر) ہمارے پاس آئے گا تو وہ (شیطان سے) کہے گا : اے کاش ! میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کی دوری ہوتی سو وہ کیسا بُرا ساتھی ہے
تفسیر:
الزخرف : ٣٨ میں فرمایا :” اور (اے کافرو ! ) تمہیں آج اس (پشیمانی) سے ہرگز کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، تم سب عذاب میں شریک ہو “
یعنی تم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا کیونکہ تم نے شیطان کی اتباع میں کفر کیا تھا اور جس طرح تم دنیا میں شیطان کی اتباع کرتے ہوئے کفر اور معصیت کررہے تھے اسی طرح آج تم شیطان کی اتباع کرتے ہوئے دوزخ میں جائو گے۔
پس عقل والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور شیطان کی اتباع میں ان سے جو گناہ ہوچکے ہیں ان کا تدارک کریں اور شیطان سے بھاگیں اس سے قبل کہ وہ وقت آئے جب شیطان ان سے بھاگ رہاہو۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 38