فَاسۡتَخَفَّ قَوۡمَهٗ فَاَطَاعُوۡهُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 54
sulemansubhani نے Saturday، 31 July 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَاسۡتَخَفَّ قَوۡمَهٗ فَاَطَاعُوۡهُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ ۞
ترجمہ:
فرعون نے اپنی قوم کو بیوقوف بنالیا اور انہوں نے اس کی اطاعت کرلی، بیشک وہ نافرمان لوگ تھے
تفسیر:
الزخرف : ٥٤ میں فرمایا : ” فرعون نے اپنی قوم کو بیوقوف بنالیا اور انہوں نے اس کی اطاعت کرلی، بیشک وہ نافرمان لوگ تھے “ فرعون کے متبعین کم عقل اور جاہل لوگ تھے، ان کی کم عقلی اور جہالت کی وجہ سے فرعون نے ان کو اپنا ہم نوا بنا لیا اور ویسے بھی وہ لوگ فاسق تھے، یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے خارج تھے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 54