{کب رشوت دینا جائز ہے؟ }

مسئلہ : اگر جان مال آبرو کا اندیشہ ہے ان کے بچانے کے لئے رشوت دیتاہے یاکسی کے ذمہ اپنا حق ہے جو بغیر رشوت دئیے وصول نہیں ہوگا اوریہ اس لئے رشوت دیتاہے کہ میرا حق وصول ہوجائے یہ دینا جائز ہے یعنی دینے والا گنہگار نہیں مگر لینے والا گنہگار ہوگا اس کو لینا جائز نہیں اسی طرح جن لوگوں سے زبان درازی کااندیشہ ہو جیسے بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ سرِبازار کسی کو گالی دے دینے یا بے آبروئی کردینا اُن کے نزدیک معمولی بات ہوتی ہے ایسوں کو اس لئے کچھ دے دینا تاکہ ایسی حرکتیں نہ کریں یا بعض شعراء ایسے ہوتے ہیں کہ اُنہیں اگر نہ دیا جائے تومذمت میں قصیدے کہہ ڈالتے ہیں ان کو اپنی آبرو بچانے اورزبان بندی کے لئے کچھ دے دینا جائز ہے۔(درمختار وردالمختار)