پوسٹرز بنانے والے توجہ فرمائیں 📰

 

ہمارے ہاں عُرف ہے ، جتنی بڑی شخصیت ہوگی ، پوسٹر میں اسکی تصویر و نام اتنا ہی بڑا، جَلی حروف میں لکھا جاتا ہے،کیا کبھی آپ نے ایسا دیکھا کہ ” پیر صاحبان ” کی تصاویر بالکل نیچے چھوٹی کرکے اور نام بھی اس طرح لکھا

جاوے کہ خرد بین لگا کر پڑھا جاوے؟

 

کبھی نہ دیکھیں گے کیوں یہ ” بے ادبی ” کے زمرے میں آتا ہے۔

 

گذشتہ دنوں ایک پوسٹر نظر سے گزرا، جمسیں خام خام

خیلفہ سوم ، دامادِ رسول ، قطعی جنتی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا نامِ مبارکہ ، ایک ” مفتی” کے نام سے بہت چھوٹا

لکھا تھا جبکہ مفتی جی کا نام بڑے بڑے القابات کیساتھ

بڑے بلکہ بہت بڑے حروف سے” مزین” تھا،

 

آہ ! کائنات کی تیسری عظیم و افضل شخصیت کے مقابل

اپنا نام اس طرح لکھنا بھی سمجھ سے باہر ہے

 

یوں ہی کئی پوسٹر ایسے دیکھے جنہیں دیکھ کر دل

غمگین ہوجاتا ہے،

 

کوئی کہے کہ اس سے کیا ہوتا ہے؟

 

اسے چائیے اپنے پیر، مرشد،بلبل مدینہ، کوئل مدینہ، مفتی، عالم کا نام نیچے کونے میں بالکل چھوٹا لکھیں اور کسی

گمنام و مجہول شخصیت کا نام بیچ میں بڑا کرکے

 

پھر دیکھیں !!! لوگ کیا کہتے ہیں۔

 

یاد رہے ، ہم نے پوسٹر بنانے والوں کو مخاطب کیا ہے، نہ کہ

ان شخصیات کو ، کیوں کہ ہوسکتا ہے ان کے عِلم میں نہ ہو

مگر بعدِ اطلاع تنبیہ تو کرسکتے ہیں !! اسے زجر و توبیخ

و پند و نصائح سے نواز سکتے ہیں،

 

اُن کے آگے دعوئ ہستی رضا

کیا بَکے جاتا ہے یہ ہر بار ” ہم “

 

ابنِ حجر

 

ء6/8/2021