اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ ۞- سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 64
sulemansubhani نے Saturday، 7 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک اللہ ہی میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو، یہی صراط مستقیم ہے
الزخرف : ٦٤ میں فرمایا : ” بیشک اللہ ہی میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے سو تم اسی کی عبادت کرو “۔
اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو یعنی میری عبادت نہ کرو، اس آیت سے ان عیسائیوں کا رد کرنا مقصود ہے جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی عبادت کرتے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 64