بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Saturday، 7 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ يَّلۡعَبُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بلکہ اور وہ شک میں ہیں، کھیل رہے ہیں
الدخان : ٩ میں فرمایا : ” بلکہ وہ شک میں ہیں، کھیل رہے ہیں “
یعنی مشرکین مکہ اور کفار جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا خالق ہے، اس پر ان کو یقین نہیں ہے، وہ محض اپنے آبائو اجداد کی تقلید میں ایسا کہتے ہیں، لہٰذا ان کا یہ قول شک پر مبنی ہے اور اگر ان کو یہ وہم ہو کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے خالق ہونے پر ایمان ہے تو ان کا یہ ایمان محض مشغلہ اور دل لگی کے طور پر ہے، وہ اپنے دین سے کھیل رہے ہیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 9