حٰمٓ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 1
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حٰمٓ ۞
ترجمہ:
حامیم
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
حامیم اس واضح کتاب کی قسم ! بیشک ہم نے اس کتاب کو برکت والی رات میں نازل فرمایا، بیشک ہم عذاب سے ڈرانے والے ہیں اس رات میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کیا جاتا ہے ہمارے پاس سے ایک حکم (کا فیصلہ کیا جاتا ہے) بیشک ہم ہی (رسولوں کو) بھیجنے والے ہیں (الدخان : 1-5)
حامیم کا معنی
الدخان : ١ میں فرمایا : حامیم اس کا معنی ہے : یہ حامیم ہے۔ حامیم کی تفسیر اس سے پہلے المومن، حٰم ٓ السجدۃ، الشوریٰ اور الزخرف میں گزر چکی ہے، خلاصہ یہ ہے کہ یہ قرآن مجید کا اسم ہے، حٰم ٓ اور الکتب المبین دونوں قرآن مجید کے عنوان ہیں اور ان کا معنوں واحد ہے، ایک قول یہ ہے کہ حا سے مراد وحی اور میم سے مراد ہے محمد یعنی یہ وہ خاص وحی ہے جو (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف نازل ہوئی ہے جیسے کہ اس آیت میں فرمایا :
فاوحی الی عبدہ ما اوحی (النجم :10) پس اس نے اپنے مکرم بندہ کی طرف وحی کی جو وحی کی
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 1