دو پیسوں کی خاطر برائیوں سے سمجھوتا

مثالیں ملاحظہ فرمائیں

قرآن سننے کے لئے یوٹیوب لگاؤں تو اچانک سے واہیات اشتہار

نعت سن رہے ہوں اچانک سے گانے باجےڈھول تماشے شروع ہوجاتے ہیں کیوں کہ یوٹیوب چینل والے کو اشتہار کے پیسے چاہیے ہوتے ہیں

یہ دو مثالیں بطور خاص اس لئے بیان کی ہیں کہ مذھبی مواد ڈالنے والے بھی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

اور سب سے زیادہ اشتہار ٹک ٹاک ٹائیپ ایپلیکیشن کے ہوتے ہیں جن میں بطور خاص خواتین کو اس بات کی تحریک دی جا رہی ہے کہ وہ چادر اور چار دیواری کے تقدس سے باہر آئیں.

بات کریں ویب سایٹ پر اشتہار کی جو کہ گوگل ایڈ کے نام سے زیادہ مشہور ہیں تو نصاری کے تبلیغی اشتہار وہ بھی اردو زبان میں مسلمانوں کی ویب سائٹ پر نشر ہو رہے ہیں

خدا کے لئے ایمان کی حفاظت کریں ایسے ناکارہ ذرائع سے رقم حاصل کر کے وقتی فائدہ تو حاصل ہو جائے گا لیکن آخرت کی جوابد دہی کا کیا ہوگا؟

میں تو اپنے کمپیوٹر پر ایڈ بلاک سافٹ وئیر استعمال کرتا ہوں جس سے ویب پر اشتہار نہیں شو ہو سکتا. لیکن یو ٹیوب پر اشتہار بند کرنے کا طریقہ مجھے بھی معلوم نہیں.

مفتی علی اصغر قبلہ