رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 7
sulemansubhani نے Saturday، 7 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۘ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ ۞
ترجمہ:
جو آسمانوں، زمینوں اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین کرنے والے ہو
الدخان : ٧ میں فرمایا : ” جو آسمانوں، زمینوں اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے “
اس آیت کا ایک محمل یہ ہے کہ یہ کلام از سر نو کیا گیا ہے، یعنی آسمانوں اور زمینوں اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب وہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس آیت میں ان لوگوں سے خطاب ہو جو اس کے متعرف ہوں کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کا خالق ہے، یعنی اگر تم اس کا یقین کرنے والے ہو تو جان لو کہ اللہ سبحانہ ‘ اس پر قادر ہے کہ وہ رسولوں کو بھیجے اور کتابوں کو نازل فرمائے۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 7