سُبۡحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 82
sulemansubhani نے Saturday، 7 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
سُبۡحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ ۞
ترجمہ:
آسمانوں اور زمینوں کا رب جو عرش کا رب ہے وہ ان عیوب سے پاک ہے جن کو یہ بیان کرتے ہیں
تفسیر:
الزخرف : ٨٢ میں فرمایا : ” آسمانوں اور زمینوں کا رب جو عرش کا رب ہے وہ ان عیوب سے پاک ہے جن کو یہ بیان کرتے ہیں “ یعنی اللہ سبحانہ ان چیزوں سے بری، منزہ اور پاک ہے جن کا یہ اللہ تعالیٰ پر افترا باندھتے ہیں کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں اور عیسیٰ اور عزیر اللہ کے بیٹے ہیں اور بت اللہ تعالیٰ کی عبادت میں اس کے شریک ہیں۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 43 الزخرف آیت نمبر 82