لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Saturday، 7 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور موت طاری کرتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا
الدخان : ٨ میں فرمایا :” اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، وہی تمام جہانوں کا خالق ہے، لہٰذا اس کی عبات میں کسی کو شریک کرنا جائز نہیں ہے، جو کسی چیز کو پیدا کرنے پر قادر نہیں ہیں۔ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں پر موت طاری کردیتا ہے، وہ تمہارا بھی رب اور مالک ہے اور تم سے پہلوں کا بھی رب اور مالک ہے اور تم ہمارے نبی (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کرنے سے ڈرو کہیں تم پر بھی عذاب نازل نہ ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 8