سیدنا و مولانا امیرالمؤمنین عمر بن خطاب کی تاریخ شہادت پر ایک تحقیق
سیدنا و مولانا امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی تاریخ شہادت پر ایک تحقیق ۔
امام حاکم نے سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ کی شہادت کے حوالے سے دو روایات “مستدرک ” میں لکھی ہیں
ایک میں ہے : کہ آپ پر قاتلانہ حملہ بدھ کے دن ہوا جب ذی الحج کی چار راتیں باقی تھیں۔ (مستدرک حدیث 4510)
اور دوسری روایت میں ہے : کہ آپ زخمی ہونے کے بعد تین دن تک زندہ رہے ۔ (مستدرک حدیث 4514 شبیر برادرز لاہور)
اسی طرح امام ہیثمی کی میں ہے : کہ آپ زخمی ہونے کے بعد تین دن تک زندہ رہے ۔
(9/685 ، اکبر بک سیلرز لاہور)
ان روایات کو ملائیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ پر جب قاتلانہ حملہ ہوا ، تب ذی الحج کی 26 یا 27 تاریخ تھی ، اور آپ زخمی ہونے کے بعد تین دن زندہ رہے ، یعنی یکم محرم کی رات کو وصال ہوا ، اور تدفین یکم محرم دن کے وقت ہوئی ، یا پھر وصال اور تدفین اسی چاند رات کو کردی گئی ہوگی ۔ تبھی یکم محرم شمار کیا جاتا ہے ۔
بہ ہرحال مہینہ 29 کا ہو یا 30 کا اِن روایات کی روشنی میں 26 تاریخ نہیں بنتی ۔۔۔۔۔
اور جنہوں نے 26 تاریخ لکھی ہے ، تو ہوسکتا ہے ، کہ انہوں نے زخمی کیے جانے کے دن کو ہی شہادت کا دن شمار کرلیا ہو ۔
واللہ تعالٰی اعلم
یاد رہے ! کتب سیر و تاریخ میں یکم محرم کو آپ کی تدفین پر بہت سے اقوال موجود ہیں جن میں چند مشہور کتب کے حوالہ جات پیش خدمت ہیں ۔
1- (تاریخ طبری 3/217 نفیس اکیڈمی)
2-البدایہ و النہایہ 7/186 نفیس اکیڈمی)
3-(تاریخ ابن اثیر 2/490 نفیس اکیڈمی )
4-(اسدالغابہ 2/608 مکتبہ خلیل لاہور)
5-(طبقات ابن سعد 1/674 عبداللہ
( اکیڈمی)
6-(تاریخ الخلفاء ص 247 ضیاءالقرآن
ایڈیشن2006ء)
7-(صفة الصفوہ 1/127 ادارہ پیغام القرآن لاہور)
👈ان حوالہ جات پر اگر کوئی کہے کہ یہاں تو تدفین یکم محرم کو لکھی ہے نہ کہ شہادت۔۔۔۔ تو کہا جائے گا: کہ اگر 26 کو شہید ہوئے تو یکم محرم تک تدفین نہ کرنے میں کون سی وجوہات آڑے تھیں؟
👈اتنے دنوں تک پھر آپ کے جسم مبارک کو کیوں رکھا گیا؟
👈حالانکہ آپ کے شکم میں خنجر لگنے کے باعث خون اتنا بہہ چکا تھا کہ آپ کو وصال کے بعد یکم محرم تک رکھنا عقلاً بھی درست نہیں ۔
👈جب یکم محرم کو بھی شہادت یا تدفین پر کثیر اقوال موجود ہیں تو پھر 26 والے یکم والوں پر طرح طرح کے خود ساختہ فتوے کیوں لگاتے ہیں؟
👈کہیں یہ ایرانی ہڈیوں کا اثر تو نہیں ، کہ کل تک یکم محرم کو شہادت کا دن ماننے اور منانے والے پنڈی اور دیگر مقامات کے تفضیلی ، آج یکم محرم والوں پر برستے نظر آتے ہیں ؟
اللہ تعالیٰ اِن شدت پسندوں کو ہدایت عطا فرمائے ورنہ یہ مسئلہ ایسا نہیں ہے ۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
8/8/2021ء