أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ۞

ترجمہ:

سوا ان کے جن پر اللہ رحم فرمائے، بیشک وہ بہت غالب، بےحد رحم فرمانے والا ہے

الدخان : ٤٢ میں فرمایا : ” سوا ان کے جن پر اللہ رحم فرمائے، بیشک وہ بہت غالب، بےحد رحم فرمانے والا ہے “

جس پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے گا ان کے متعلق انبیاء (علیہم السلام) کو شفاعت کرنے کی اجازت دے گا، سب سے پہلے ہمارے نبی سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شفاعت فرمائیں گے، پھر دیگر انبیاء (علیہم السلام) شفاعت فرمائیں گے، پھر اولیاء کرام شفاعت کریں گے اور مؤمنین ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے۔

القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 42