وَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 20
sulemansubhani نے Wednesday، 11 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ۞
ترجمہ:
اور بیشک میں تمہارے سنگسار کرنے سے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ میں آچکا ہوں
الدخان : ٠ میں فرمایا : ” اور بیشک میں تمہارے سنگسار کرنے سے اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ میں آچکا ہوں “
قوم فرعون نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو دھمکی دی تھی کہ ہم تمہیں قتل کردیں گے، قتادہ نے کہا : انہوں نے کہا تھا کہ ہم تمہیں سنگسار کردیں گے، حضرت ابن عباس (رض) اس کی تفسیر میں کہا : تم مجھے بُرا کہو گے اور یہ کہو گے کہ یہ جادوگر اور جھوٹا ہے، میں تمہارے اس سبُ وشتم اور قتل کرنے کی دھمکیوں سے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں دے چکا ہوں۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 20