وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 38
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اور ہم نے آسمانوں اور زمینوں کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو بطور کھیل کے نہیں پیدا کیا
الدخان : ٣٩۔ ٣٨ میں فرمایا : ” اور ہم نے آسمانوں اور زمینوں کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو بطور کھیل کے نہیں پیدا کیا ہم نے ان کو صرف حق کے ساتھ پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے “
کھیل کود میں انسان دوسری چیزوں سے غافل ہوجاتا ہے، سو اس آیت کا معنی ہے : ہم نے ان چیزوں کو غفلت کے ساتھ پیدا نہیں کیا۔ اس کی تفسیر آیتوں سے ہوتی ہے :
وما خلقنا السماء والارض وما بینما باطلا۔ (ص :27) ہم نے آسمان اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو بےفائدہ پیدا نہیں کیا۔
افحسبتم انما خلقنکم عبثا۔ (المومنون :115) کیا تم نے یہ گمان کرلیا ہے کہ ہم نے تم کو بےمقصد پیدا کیا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 38
[…] تفسیر […]