وطن کی محبت ایمان ہے!

کیا یہ حدیث مصطفے’ علیہ التحیۃ و الثناء سے ثابت ہے ؟

 

الجواب بعون الملک الوھاب

 

اقول باللہ توفیق :

وطن کی محبت سے متعلق نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب حدیث کے بارے میں سیدی اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنت ، مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں :

 

حب الوطن من الایمان

(وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے)

حدیث سے ثابت نہیں ۔

 

(فتاویٰ رضویہ شریف ، جلد 15 ، صفحہ 296)

 

جب اتنا معلوم ہوچکا ، کہ یہ حدیث نہیں تو اس کو سرکارِ دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرنا بہت بڑا جرم ہے ۔ اس متعلق بطورِ وعید نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

 

“من کذب علی متعمدا فلیتبوأ مقعدہ من النار”

 

ترجمہ : جو مجھ پر دانستہ (جان بوجھ کر) جھوٹ باندھے ، (اسے چاہیے کہ) وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنالے ۔

 

(صحیح البخاری، کتاب العلم، باب اثم من کذب علی النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ، قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۱)

 

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم باالصواب

ھذا ظھر لی والحق عنداللہ تعالیٰ

 

✍🏻 محمد بلال ناصر

13 اگست 2021 ء