القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 46
sulemansubhani نے Sunday، 15 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ ۞
ترجمہ:
جیسے کھولتا ہوا پانی جوش مارتا ہے
الدخان : میں فرمایا :” جیسے کھولتا ہوا پانی جوش مارتا ہے “ یعنی زقوم کی خوراک، کھولتے ہوئے پانی کی طرح پیٹ میں کھول رہی ہوگی۔
ان آیات میں یہ اشارہ ہے کہ اثیم وہ یخص ہے جو اپنی خواہش کے بتوں کی پرستش کرتا ہے اور حرص کے درخت کو اگاتا ہو اور اس کا پھل دنیا میں نفسانی لذیذ شہوات ہیں اور آخرت میں وہ انتہائی بدذائقہ اور تلخ خوراک ہوگی۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 46