اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 50
sulemansubhani نے Sunday، 15 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ هٰذَا مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تَمۡتَرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
بیشک یہ ہے وہ عذاب جس میں تم شک کیا کرتے تھے
الدخان : ٥٠ میں فرمایا :” بیشک یہ ہے وہ عذاب جس میں تم شک کیا کرتے تھے “
یعنی یہ عذاب جو آج تم کو دیا جارہا ہے یہ وہی عذاب ہے جس کا تم دنیا میں انکار کرتے تھے اور اس میں شک کرتے تھے اور اس کے وقوع کے متعلق بحثیں اور جھگڑے کیا کرتے تھے اور اس پر یقین نہیں کرتے تھے اور اب تم نے یہ عذاب دیکھ لیا ہے سو تم اس عذاب کو چکھو۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 50