ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ ۞- سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 48
sulemansubhani نے Sunday، 15 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ ۞
ترجمہ:
پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب ڈالو
الدخان : ٤٨ میں فرمایا : ” پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے ہوئے پانی کا عذاب ڈالو “
کافر جب دوزخ میں داخل ہوگا تو اس کو زقوم کا طعام کھلایا جائے گا، پھر دوزخ کا داروغہ اس کے سر کے اوپر گرز مارے گا جس سے اس کا دماغ اس کے جسم کے اوپر بہنے لگے گا، پھر اس کے سر کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا، جو اس کے پیٹ تک نفوذکرجائے گا اور اس کی آنتوں اور پیٹ کے دیگر اجزاء کو کاٹتا ہوا اس کے قدموں تک پہنچ جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 44 الدخان آیت نمبر 48