ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ ۞- سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 9
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ ۞
ترجمہ:
اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جس کو اللہ نے نازل کیا تو اللہ نے ان کے اعمال کو ضائع کردیا
کفار کے اعمال ضائع کرنے کی وجہ
محمد : ٩ میں فرمایا : اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس چیز کو ناسپند کیا جس کو اللہ نے نازل کیا تو اللہ نے ان کے اعمال کو جائع کردیا۔
یعنی کافروں کو ہلاک اور نامراد کرنا اور ان کے اعمال کو ضائع کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کتابیں اور شریعتیں نازل کی تھیں وہ ان کو ناپسند کرتے تھے اور برا جانتے تھے، تو انہوں نے اپنی دانست میں جو بھی نیک کام کیے تھے مثلاً وہ لوگوں کو خیرات دیتے تھے، مہمان نوازی کرتے تھے اور حرم کی تعمیر کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے ان تمام کاموں کو ضائع کردیا کیونکہ اللہ تعالیٰ ایمان کے بغیر کوئی عمل قبول نہیں کرتا۔
القرآن – سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 9