عیدگاہ میں ذبحہ ونحر فرماتے
sulemansubhani نے Saturday، 21 August 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 683
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ میں ذبحہ ونحر فرماتے تھے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ تاکہ لوگوں کو قربانی کا طریقہ آجائے اور قربانی شائع ہوجائے۔خیال رہے کہ یہ عیدگاہ مدینہ پاک تھی نہ کہ مکہ معظمہ کی کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ میں نہ کبھی عید پڑھی نہ عید کی قربانی کی۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوکہتے ہیں کہ قربانی صرف مکہ معظمہ میں ہے۔
ٹیگز:-