نعت میں دَف اورمیوزک کا استعمال سخت گناہ ہے
sulemansubhani نے Saturday، 21 August 2021 کو شائع کیا.
{نعت میں دَف اورمیوزک کا استعمال سخت گناہ ہے }
مسئلہ : آج کل ایک ہوا چلی ہے کہ ہر ٹی وی چینل پر نعت میں دَف کی آڑ میںمیوزک پیش کیا جاتاہے اس طرح نعت کا پڑھنا سخت گناہ ہے نعت سرکارِ اعظم ﷺکی تعریف ہے اگراس میں حرام فعل میوزک کو داخل کیا جائے تویہ شانِ رسالت ﷺمیں گستاخی کے مترادف ہے عوام اِن نعتوں کو جو میوزک کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں اس کا بائیکاٹ کریں اور نعت خوانوں کو بھی شرم آنی چاہیے کہ وہ چند دنوں کی شہرت اورمال کھانے کے چکر میں نعت کا مذاق اُڑاتے ہیں حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
ٹیگز:-
محمد شہزاد ترابی