وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ ۞- سورۃ نمبر 46 الأحقاف آیت نمبر 34
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَلَى النَّارِ ؕ اَلَيۡسَ هٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جس دن کافروں کو دوزخ میں جھونک دیا جائے گا، (ان سے کہا جائے گا :) کیا یہ برحق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ! ہمارے رب کی قسم ! (اللہ) فرمائے گا : پس تم اس عذاب کو چکھو جس کا تم کفر کرتے تھے
الاحقاف : ٣٤ میں فرمایا : اور جس دن کافروں کو دوزخ میں جھونک دیا جائے گا، (اس سے کہا جائے گا :) کیا یہ برحق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ! ہمارے رب کی قسم ! اللہ فرمائے گا : پس تم اس عذاب کو چکھو جس کا تم کفر کرتے تھے
اس آیت سے مقصود یہ ہے کہ دنیا میں کفار اللہ تعالیٰ کے عد اور وعید کا جو مذاق اڑاتے تھے اس پر ان کو زجر و توبیخ کی جائے، کفار کہتے تھے : ” ومان نحن بمعذبین “ (الصفت : ٥٩) ہم کو عذاب نہیں دیا جائے گا، سو اب ان سے کہا جائے گا : اب بتائو یہ عذاب ہے یا نہیں ؟
القرآن – سورۃ نمبر 46 الأحقاف آیت نمبر 34