اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ ۞- سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 34
sulemansubhani نے Wednesday، 25 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ ۞
ترجمہ:
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکا پھر وہ کفر کی حالت میں مرگئے اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشے گا
محمد : ٣٤ میں فرمایا : بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکا پھر وہ کفر کی حالت میں مرگئے اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشے گا
اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کفر اور شرک کو نہیں بخشے گا اور اس سے کم گناہ جو ہوگا اس کو بخش دے گا، جیسا کہ اس آیت میں ہے :
………(النسائ : ٤٨ )
بے شک اللہ اس کو معاف نہیں کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس سے کم گناہ جو ہوگا وہ جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 34