بھیڑ کا شش ماہیہ بچہ
sulemansubhani نے Wednesday، 25 August 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 693
روایت ہے حضرت مجاشع سے جوبنی سلیم سے ہیں ۱؎ کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بھیڑ کاشش ماہیہ بچہ اس میں کفایت کرتا ہے جس میں بکری کا ایک سالہ بچہ کافی ہو۲؎(ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آپ کا نام مجاشع ابن مسعود ابن ثعلبہ ابن وھب سلمی ہے،صحابی ہیں،مہاجر ہیں،حضرت مجالد کے بھائی ہیں۔
۲؎ یعنی بھیڑ اور دنبہ کےشش ماہہ موٹے بچہ کی قربانی جائز ہے اگر ایک سالہ بکریوں سے مل جائے،اس کی شرح پہلے گزر چکی۔جذع اور ثنی کے معنی کی تحقیق پہلے کی جاچکی۔
ٹیگز:-